کشمیریوں کا دکھ ہمارا دکھ ہے: اسماعیل قہرامان

ترکی کی  قومی  اسمبلی کے سپیکر اسماعیل قہرامان نے کشمیر کیلئے ترکی حمایت کا اعادہ کیا اور مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا

591652
کشمیریوں کا دکھ ہمارا دکھ ہے: اسماعیل قہرامان

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  سردار ایاز صادق نے انقرہ میں ترکی کے اپنے ہم منصب اسماعیل قہرامان

سے قومی اسمبلی  میں ملاقات  جس میں دونوں ممالک   کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔   انہوں نے اس موقع پر کہا کہ   کشمیریوں  کو  ان کا حقِ خودارادیت    دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر  ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  اسماعیل قہرامان کا بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلم و ستم  اور اس ظلم وہ ستم کے نتیجے میں   شہید ہونے والے برہان وانی   کے بعد  کشمیر  کی تحریک  آزادی کے زور پکڑنے سے بھی آگاہ کیا۔

ایاز صادق نے اس موقع پر  ترکی میں15 جولائی  کو ناکام بغاوت  کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ترکی نے بغاوت کو ناکام بنا کر دنیا کے لیے ایک نئی مثال تشکیل دی ہے۔ ہم پاکستان ، پاکستانی عوام کی جانب سے   حکومتِ ترکی اور ترک عوام کو  اس بغاوت کو ناکام بنانے پر  مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے انقرہ میں ترکی کے اپنے ہم منصب اسماعیل قہرامان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ترکی کے سپیکر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے بارے میں بتایا ۔ سپیکر نے مسئلہ کشمیر کی مسلسل حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

ترکی کی  قومی  اسمبلی کے سپیکر اسماعیل قہرامان  نے اس موقع پر کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو   اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق اور مذاکرات  کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا   کشمیریوں کا دکھ ہمارا دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت کو کشمیریوں کا حقِ خودارادیت قبول کرتے ہوئے  ان کے فیصلے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔

ترکی کی  قومی  اسمبلی کے سپیکر اسماعیل قہرامان  نے کشمیر کیلئے ترکی حمایت کا اعادہ کیا اور مذاکرات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا۔
فریقین نے پاکستان اور ترکی کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کومزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دونوں برادرانہ ملکوںکی پارلیمنٹوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔



متعللقہ خبریں