ہمیں ترک فوجیوں کی ضرورت ہے: سابق عراقی وزیر دفاع

حکومت  عراق کے موصل شہر کے قریب واقع بعشیکہ   کیمپ  کے بلا اجازت قیام کے دعووں کے  تناظرمیں سابقہ دور کے وزیر دفاع خالد العبیدی  کے دورے کے مناظر سامنے آئے ہیں جن میں وہ ترک فوجیوں سے خطاب کرتے نظر آ رہے ہیں

589388
ہمیں ترک فوجیوں کی ضرورت ہے: سابق عراقی وزیر دفاع

حکومت  عراق کے موصل شہر کے قریب واقع بعشیکہ   کیمپ  کے بلا اجازت قیام   کے دعووں کے  تناظر میں    سابقہ دور کے  وزیر دفاع خالد العبیدی     کے  دورےکے مناظر   سامنے آئے ہیں۔

 خالد العبیدی     نے گزشتہ سال  نومبر   میں  کیمپ کے دورے کے دوران ترک فوجیوں  کومخاطب کرتےہوئے کہا تھا کہ  ہمیں آپ کی ضرورت ہے ۔

 العبیدی  نے    ترک فوجیوں سے اپنےخطاب میں مزید کہا کہ  موصل  کی جنگ کےلیے تمام  تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں   اور  آپ  عراقی فوج کی   حفاظت میں ہیں کیونکہ ہمیں  آپ کی ضرورت ہے۔موصل کی نجات  کےلیے جاری آپریشن  میں کامیابی کے بعد  نینووا کے علاقے     کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں ترک فوجیوں کا کردار کافی اہم ہوگا، میں یہاں  وزیراعظم   کی ہدایت پر  آیا ہوں  اور  آپ کے اس جوش اور ولولے کو دیکھ  کر   کہنا چاہتا ہوں کہ آپ خود کو عراقی  فوج کا ایک حصہ سمجھیں۔خدا آپ کا حامی و ناصرہو۔



متعللقہ خبریں