ترک فوج کا ہرجوان مادروطن کی پاسبانی کےلیے سرپرکفن باندھے تیار ہے:جنرل آکار

ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے  کہا ہے کہ وطن عزیز   کو در پیش خطرات کا خاتمہ ہر قیمت پر ہوگا جس کےلیے ہمارا ہر جوان مر مٹنے کو تیار ہے۔

588708
ترک فوج کا ہرجوان مادروطن کی پاسبانی کےلیے سرپرکفن باندھے تیار ہے:جنرل آکار

  ترک مسلح افواج کے سربراہ  جنرل خلوصی آکار نے  کہا ہے کہ وطن عزیز   کو در پیش خطرات کا خاتمہ ہر قیمت پر ہوگا۔

انہوں نے یہ بات  ضلع وان میں    متعین چھٹی فرنٹیئر بریگیڈ کے جوانوں سے خطاب کے دوران کہی  ۔

 اس موقع پر جنرل آکار نے کہا کہ   مادر وطن  کی حفاظت کا بیڑہ ترک فوج پر واجب ہے  جہاں    کی 80 ملین آبادی  بلا تفریق امن و آشتی کے سائے میں  رہنے کی خواہاں ہے۔  ہم ملک کو درپیش تمام  خطرات   کے  خاتمے کےلیے کوشاں ہیں اور پی کےکے  کے خلاف ہمارا آپریشن  بلا تعطل  جاری ہے۔

   جنرل آکار نے کہا کہ  ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے  تک ہماری جدو جہد  جاری رہے گی  اور ہمارا ہر جوان  ملکی سرحدوں کا پاسباں  ہے    جو اپنے خون کی آخری بوند   بہانے کے لیے   تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ غازی  یا شہید ہونا  ترک فوجی  کا مقدر ہے  جس  کےلیے ہمیں اپنی ذمہ داریاں فرض  شناسی  اور  ملکی وفاداری کے تحت ادا کرنا ہونگی ۔

 

 



متعللقہ خبریں