اُس رات ملت نے جس باوقار طرز عمل کا مظاہرہ کیا مجھے اس پر فخر ہے۔ عزیز سانجار

اللہ ان تمام شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، وہ ہمارے لئے باعث افتخار ہیں۔ صرف شہداء ہی نہیں فوج کا ایک بڑا حصہ، حکومت ، ہمارے صدر اور مسلح افواج کے سربراہ نے اُن حالات میں وہ سب کیا جو کرنے کی ضرورت تھی۔ پروفیسر ڈاکٹرعزیز سانجار

586157
اُس رات ملت نے جس باوقار طرز عمل کا مظاہرہ کیا مجھے اس پر فخر ہے۔ عزیز سانجار

نوبل ایوارڈ یافتہ سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر عزیز سانجار نے فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے مقابل ڈٹ کر کھڑے ہونے پر ترک ملت اور حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سال 2015 میں نوبل کیمیا ایوارڈ لینے والے پروفیسر ڈاکٹر عزیز سانجار نے 15 جولائی کے حملے کے اقدام سے متعلق پہلی دفعہ اپنے خیالات کا اظہار ٹی آر ٹی پر کیا ہے۔

سانجار نے کہا کہ اُس رات ملت نے جس باوقار طرز عمل کا مظاہرہ کیا مجھے اس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا اللہ  ان تمام شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ وہ ہمارے لئے باعث افتخار ہیں۔ صرف شہداء ہی نہیں فوج کا ایک بڑا حصہ، حکومت ، ہمارے صدر اور مسلح افواج کے سربراہ نے اُن حالات میں وہ سب کیا جو کرنے کی ضرورت تھی۔

عزیز سانجار نے ترک ملت اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا غدارانہ حملہ میرے ملک میں کیسے ہوا اسے میری عقل کسی طرح قبول نہیں کر پا رہی۔

انہوں نے کہا کہ  حملے کے اقدام کے بعد  میں نے صدر اور وزیر اعظم کو تعاون و حمایت کا مراسلہ بھیجا ، حقیقتاً ترکی ایک بڑی فلاکت سے بچا ہے۔

نوبل ایوارڈ یافتہ عزیز  سانجار نے مزید کہا کہ میں نے ترک ملت کی محبت اور تعاون کو ہمیشہ اپنے ساتھ ساتھ پایا ہے۔



متعللقہ خبریں