ترک مسلح افواج: آپریشنوں کے دوران 537 دہشت گرد زیر حراست

ترک مسلح افواج  نے 29 اگست سے لے کر اس وقت تک کئے گئے آپریشنوں میں 537 دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جن میں 417 دہشت گرد مردہ حالت میں تھے

586217
ترک مسلح افواج: آپریشنوں کے دوران 537 دہشت گرد زیر حراست

ترک مسلح افواج  نے 29 اگست سے لے کر اس وقت تک کئے گئے آپریشنوں میں 537 دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے جن میں 417 دہشت گرد مردہ حالت میں تھے۔

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 61 دہشت گردوں  کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، 41 نے ہتھیار پھینک کر گرفتاری پیش کی اور 18 کو گرفتار کیا گیا۔

ان آپریشنوں کے دوران وطن کا دفاع کرتے ہوئے 88 دلیر فوجی شہید اور 152 زخمی  ہو گئے۔

دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد کے دائرہ کار میں سرچ کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

ضلع حقاری میں تھرڈ پیادہ ڈویژن کمانڈ کی طرف سے جاری سرچ آپریشنوں میں کھووان تیپے چوکی کے ایک غار سے 624  مشین گنیں، ایک ہزار 500  اینٹی ائیر کرافٹ گنیں، 11 ہزار 80 کلاشنکوف اور 952 عدد توپ کے گولے  تحویل میں لئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شمدینلی میں بھی چھاپوں کے دوران 50 پمپ رائفلوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' سے متعلق 40 ہزار اسمگلڈ سگریٹ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں