پوکونو میں ایک دہشت گرد مقیم ہے لیجیے میں آپ کو آگاہ کر رہا ہوں

امریکہ میں 8 نومبر کو متوقع صدارتی انتخابات میں ریپبلکن  پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  کے سکیورٹی اور خبر رسانی کے ہیڈ مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ میخائل  فلائن کی نیو یارک میں ترکوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات

586434
پوکونو میں ایک دہشت گرد مقیم ہے لیجیے میں آپ کو آگاہ کر رہا ہوں

امریکہ میں 8 نومبر کو متوقع صدارتی انتخابات میں ریپبلکن  پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  کے سکیورٹی اور خبر رسانی کے ہیڈ مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ میخائل  فلائن نے نیو یارک میں ترکوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں ترک کمیونٹی کے نمائندوں میں سے ایک کاروباری شخصیت ابراہیم قرتلش نے کہا کہ ترکی کے خلاف اعلان جنگ کرنے والی PYD ، YPG  اور PKK جیسی دہشت  گرد تنظیمیں نیٹو کے رکن ملک ترکی کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور واشنگٹن انتظامیہ ان گروپوں کی مدد کر رہی ہے۔

قرتلش نے ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس سلسلے میں اس کی امریکہ سے توقعات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے 11 ستمبر کے حملے کے بعد امریکہ کے، نیو یارک شہر  میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو پھیلانے کے لئے، تمام میٹرو اسٹیشنوں پر نمائش کئے گئے الفاظ "اگر آپ کوئی مشکوک چیز یا شخص کو دیکھ رہے ہیں تو آگاہ کریں" کی یاد دہانی کروائی اور فتح اللہ گولن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ"پوکونو میں  ایک دہشت گرد مقیم ہے لیجیے میں آپ کو آگاہ کر رہا ہوں"۔

مذاکرات میں ٹرمپ کی اسلام دشمنی پر بھی بات کی گئی۔  فلائن نے کہا کہ ٹرمپ اصل میں اسلام کے خلاف کوئی رجحان نہیں رکھتے بلکہ ان کی تقریروں میں جس چیز کا ذکر ہے وہ اسلام کو غلط شکل میں پیش کرنے والے متعصب  افراد اور گروپ ہیں۔

فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلائن نے کہا کہ ترک عوام ثقافتی، اقتصادی اور معاشرتی اعتبار سے نہایت مضبوط ہے۔ ترکی اقتصادی لحاظ سے بھی نہایت مضبوط ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو حملے کے اقدام کے بعد ملک غیر مستحکم ہو جاتا۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات ٹرمپ کی انتخابی مہم شروع ہونے سے لے کر اب تک امریکہ کے مسلمانوں کے ساتھ کئے گئے اس وقت تک کے سب سے اعلٰی سطحی مذاکرات ہیں۔



متعللقہ خبریں