ترکی کی دہشت گردوں کے خلاف کازروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعظم ترکی

طرح طرح کے  بیانات  جاری کرنے والوں کا مؤقف  ہمارے لیے وقعت نہیں رکھتا، اصل  چیز ترکی  میں امن و امان ، اتحاد ویکجہتی   ہے : بن علی یلدرم

585499
ترکی کی دہشت گردوں کے خلاف کازروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ  فرات ڈھال آپریشن      سمیت تمام تر  فوجی کاروائیوں کا مقصد  دہشت   گردی کی بلا سے   نجات پانا ہے۔

اندرون ملک  PKK  اور بیرون ملک  داعش، وائے پی جی،  پی وائے ڈیء   دہشت گرد  عناصر کے      خلاف     ترکی  کے پر عزم طریقے سے اپنی  جنگ کو جاری رکھنے کی وضاحت کرنے والے جناب یلدرم نے بتایا کہ    فرات ڈھال آپریشن   پر عمل  در آمد جاری رہے گا۔

اس حوالے سے  طرح طرح کے  بیانات  جاری کرنے والوں کا مؤقف  ہمارے لیے وقعت نہیں رکھتا، اصل  چیز ترکی  میں امن و امان ، اتحاد ویکجہتی   ہے۔

انہوں نے  استنبول میں ایک   فوجی     لاجسٹک بحری جہاز کو سمندر میں اتارنے کی تقریب   میں  شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ   بغاوت کی کوشش کے خلاف ترک قوم نے عقل سلیم سے کام   لیا اور اس کوشش  کو ناکام بنا ڈالا۔



متعللقہ خبریں