عراقی اسمبلی کے بیان کو نیک نیتی پر مبنی خیال نہیں کرتے۔ میولود چاوش اولو

داخلی سیاسی اندیشوں کی وجہ سے عراق کا اس نوعیت کی پالیسیوں کو پیش کرنا ہمسائیگی اور باہمی دوستانہ  تعلقات  کے شایان شان نہیں ہے اور ہمارا خیال ہے کہ اس نوعیت کے رد عمل عارضی ہوں گے۔ میولود چاوش اولو

583922
عراقی اسمبلی کے بیان کو نیک نیتی پر مبنی خیال نہیں کرتے۔ میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم ،ترکی کے باشیکا   میں موجود فوجیوں کے فرائض کے دورانیے کو توسیع دینے سے متعلق فیصلے کے بارے میں عراقی اسمبلی کے بیان کو نیک نیتی پر مبنی خیال نہیں کرتے۔

چاوش اولو نے ترکی کے سرکاری دورے پر موجود سربیا کے وزیر خارجہ ایویسا داچچ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے عراق میں موجود باشیکا کیمپ کے قیام کے مقصد کی یاد دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ کوئی نیا نہیں ہے۔ کیمپ  عراقی انتظامیہ کے علم  میں ہے اور اسے داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے مقامی فورسز کی تربیت کے مقصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

میولود چاوش اولو نے کہا کہ عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی  سے متعلق بل کو ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی یکم اکتوبر کو توسیع کے لئے ترکی کی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا لیکن اس دفعہ عراق کی طرف سے جس رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کا تعلق ملک کے اندر موجود سیاسی کھینچا تانی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ داخلی سیاسی اندیشوں کی وجہ سے عراق کا اس نوعیت کی پالیسیوں کو پیش کرنا ہمسائیگی اور باہمی دوستانہ  تعلقات  کے شایان شان نہیں ہے اور ہمارا خیال ہے کہ اس نوعیت کے رد عمل عارضی ہوں گے۔

شام میں فائر بندی کی کوششوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے انہوں  کہا کہ "یہ آخری موقع ہو سکتا ہے"۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہاکہ شام میں فائر بندی کے موضوع پر اب ہم فارمل اجلاس نہیں چاہتے ، روس اور امریکہ سمیت تمام متعلقہ ممالک  اور دیگر کرداروں کے  تعاون سے امن کا قیام ممکن  ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں