باشیکا کیمپ میں ترک فوج کی موجودگی وقت کی ضرورت ہے:جرمن پارلیمانی وفد

جرمن  پارلیمان کے دفاعی کمیشن کے وفد نے ترکی کے دورے کے دوران باشیکا کیمپ میں ترک فوج کی تعیناتی کی حمایت کی اور کہا کہ اس سے داعش کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی

583775
باشیکا کیمپ میں ترک فوج کی موجودگی وقت کی ضرورت ہے:جرمن پارلیمانی وفد

عراق کے باشیکا کیمپ  میں   ترک فوج کی تقرری   کی حمایت جرمنی نے بھی کر دی ہے۔

 جرمن  پارلیمان کے دفاعی کمیشن کے وفد نے       ترکی کے دورے کے دوران  اس بات کا  اظہار کیا    جنہوں نے  اولین طور پر   ترک  پارلیمان کے دفاعی  کمیشن  کے صدر  یوسف با یزید سے ملاقات کی ۔

بعد ازاں  وفد ادانہ روانہ ہوگیا  جہاں اس نے   انجیرلیک کے فوجی اڈے پر  موجود 250 جرمن فوجیوں   سے ملاقات کی ۔

  جرمن کمیشن کے صدر  کارل لامرز نے   اس موقع پر  خواہش ظاہر کی کہ   دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانا ہمارے مفاد میں ہوگا ۔

 لامرز نے 15 جولائی کے واقعات کی مذمت کرتےہوئے بتایا کہ جرمن چانسلر   نے بھی اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتےہوئے ترکی  کی حمایت کا اظہار کیا  اور تمنا کی کہ  دو نوں ممالک کے تعلقات    کو مزید فروغ حاصل ہو۔

 جرمن وفد کے سربراہ نے  یہ بھی کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں   ترکی سے تعاون  جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں