مسئلہ قبرص کے حل میں پیش رفت ہوئی ہے ، صدر مصطفیٰ عاکنجی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی  اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما  نیکوس اناستاسیادس نے  اقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات کیے ۔

583540
مسئلہ قبرص کے حل میں پیش رفت ہوئی ہے ، صدر مصطفیٰ عاکنجی

 

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی نے بانی ممالک  کیطرف سے  بین الاقوامی معاہدہ کرنے کے اختیارات کے موضوع پر قبرصی یونانی انتظامیہ کیساتھ مصالحت ہوجانے کا اعلان کیا ہے ۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی  اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما  نیکوس اناستاسیادس نے  اقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات کیے ۔ صدر مصطفیٰ عاکنجی  نے مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ مصالحت نہ ہو سکنے والے پہلے چار بنیادی عنوانات کا جائزہ لیا گیا ہے  اور اس میں پیش رفت ہوئی ہے ۔

انھوں نےسہ رکنی  اجلاس کے انعقاد کے لیے ضروری پیش رفت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہمارے خیال میں اہم  پیش رفت ہوئی ہے اور اگلے مرحلے تک جانے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے ۔ تصویر واضح شکل میں سامنے آ گئی ہے جس سےدیگر باعث تنازع مسائل کو حل کرنے میں آسانی پیدا ہو جائے گی ۔



متعللقہ خبریں