فیتو کے حملے کے اقدام کو رفع کرنے والی ترک ملت ایک اصیل ملت ہے

ہم مختلف نہیں ہیں بلکہ ہم یک جان ہیں۔ دیکھیے 15 جولائی کو ہم کیسے یک وجود ہو گئے۔ کس طرح ایک احساس اور ملّی روح کے ساتھ ایک جگہ جمع ہو گئے اور یہ چیز ہماری فطرت میں موجود ہے۔ اسماعیل قاہرمان

583082
فیتو کے حملے کے اقدام کو رفع کرنے والی ترک ملت ایک اصیل ملت ہے

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قاہرمان  نے کہا ہے کہ 15 جولائی کو فیتو کے حملے کے اقدام کو رفع کرنے والی ترک ملت ایک اصیل ملت ہے۔

اسماعیل قاہرمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مقیم ترکوں کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "ہم مختلف نہیں ہیں بلکہ ہم یک جان ہیں۔ دیکھیے 15 جولائی کو ہم کیسے یک وجود ہو گئے۔ کس طرح ایک احساس اور ملّی روح کے ساتھ ایک جگہ جمع ہو گئے اور یہ چیز ہماری فطرت میں موجود ہے۔

اسماعیل قاہرمان نے کہا کہ اصل میں جو چیز اہم ہے وہ ظاہری تائثر نہیں بلکہ روح ہے ۔

انہوں نے ہر ایک کے تاریخ کو جاننے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں