ازمیرسے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 112 مہاجرین کو گرفتار

ازمیر سے غیر قانونی طور پر یونان جانے کی کوشش کرنے والے 112 مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

581424
ازمیرسے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 112 مہاجرین کو گرفتار

 

ازمیر کی تحصیل چشمے اور دیکیلی سے غیر قانونی طور پر یونان جانے کی کوشش کرنے والے 112 مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

چشمے کے قریب آتش جزیرے کےقریب مہاجرین کے ایک گروپ کے ایک کشتی کیساتھ یونان کے جزیرہ ساکز جانے  کی اطلاع ملنے کے بعد ساحلی محافظ قوتوں نے کاروائی کرتے ہوئے 40 شامی مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے ۔

دریں اثناء دیکیلی سے ربڑ بوٹ کیساتھ یونان کے جزیرہ میدیلی جانے والے 72 مہاجرین کو گرفتار کر تے ہوئے انھیں مہاجرین کے امور کے دفتر کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں