چاوش اولو ۔ جان کیری ٹیلی فونک ملاقات
کیری کی خواہش پر سر انجام پانے والی اس گفتگو میں حلب کی صورتحال سمیت شام میں جاری جھڑپوں کا سد باب کرنے کے معاملات پر غور کیا گیا
580685
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلی فون پر شام کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
کیری کی خواہش پر سر انجام پانے والی اس گفتگو میں حلب کی صورتحال سمیت شام میں جاری جھڑپوں کا سد باب کرنے کے معاملات پر غور کیا گیا ۔
دونوں وزرا ء نے احتیاج مندوں کو انسانی امداد کی ترسیل کے معاملات پر آئندہ کے ایام میں اٹھائے جا سکنے والے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔
ترک وزیر نے بعد ازاں مقدونین ہم منصب نکولا پوپوسکی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس دوران آئندہ کے دنوں میں دو طرفہ دوروں کے شیڈول پر غور کیا گیا۔