قبرص کا سیاسی حل قریب ہے: آئیڈ

اقوام متحدہ کے امور قبرص سے متعلقہ  خصوصی مندوب  ایسپین بارتھ آئیڈ   کا کہنا ہے کہ  مسئلہ قبرص کا سیاسی حل قریب  ہے

577019
قبرص کا سیاسی حل قریب ہے: آئیڈ

اقوام متحدہ کے امور قبرص سے متعلقہ  خصوصی مندوب  ایسپین بارتھ آئیڈ   کا کہنا ہے کہ  مسئلہ قبرص کا سیاسی حل قریب  ہے ۔

 نیو یارک میں  شمالی قبرص کے صدر مصطفی اکین جی   اور جنوبی قبرصی لیڈر نیوکس اناستاسیادیس  سمیت  سیکریٹری جنرل بان کی مون      کے  درمیان گزشتہ روز منعقدہ  سہ رکنی اجلاس  کے بارے میں  آئیڈ  نے ٹی آر ٹی   کو بتایا کہ  اجلاس میں  جزیرے کے دونوں رہنماوں نے انتہائی  خوشگوار ماحول میں اس مسئلے  کے  حل کی کوششوں  پر  مثبت  رد عمل کا اظہار کیا  جس سے  اس تنازعے کے  جلد  تصفیئے میں  مدد ملے گی ۔

 آئیڈ نے  سلامتی کے موضوع پر بحث  کو قبل از وقت قرار دیتےہوئے   کہا کہ  اگر طرفین چاہیں تو اس معاملے  پر گفتو شنید ہو سکتی ہے البتہ  ہماری خواہش ہے کہ اس کا آغاز   اگر      مکمل مطابقت بحال ہونے  کے بعد   ہو تو بہتر ہوگا۔

 خصوصی مندوب نے  امید ظاہر کی کہ  جزیرے کا مسئلہ  حل کرنے کا  وقت قریب ہے     جس  کا اثر   جزیرے کے  دونوں جانب  اقتصادی لحاظ سے بھی   مثبت انداز میں پڑے گا۔

 



متعللقہ خبریں