موڈیز کا فیصلہ ترک معیشت کی اصلیت کی عکاسی نہیں کرتا، نائب وزیر اعظم
نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موڈیز کے یہ جائزے مکمل طور پر سیاسی ہیں
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے موڈیز کی جانب سے ترکی کے درجے میں گراوٹ اور ظاہری حیثیت کو جمود میں بدلنے کے خلاف رد عمل جاری ہے۔
نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موڈیز کے یہ جائزے مکمل طور پر سیاسی ہیں۔
قرتلمش نے قصر ِ چنکایہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی بغاوت کی کوشش کے بعد منظر ِ عام پر آنے والے خطرات میں اہم سطح کی کمی آنے کا اعلان کرنے والے موڈیز نے 2 روز بعد ہی ہماری ریٹنگ کو گرا دیا ہے۔
یہ بات ہماری سمجھ سے بالا تر ہے کہ جب 21 ستمبر کو موڈیز کے تجزیہ کاروں نے ترک معیشت پر مثبت ارائے پیش کی تھی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ دو روز بعد ہی ترکی کی حالت خراب ہو جائے۔
جناب قرتلمش نے مزید بتایا کہ بغاوت کی کوشش کے بعد ترک معیشت کے لیے سنگین خطرات پیدا ہوئے تھے تا ہم ، اب صورتحال بالکل مختلف ہے۔ ترک معیشت پر عزم اور پر استحکام طریقے سے پیش قدمی کر رہی ہے۔
متعللقہ خبریں
نیا آئین ملکی مسائل کے حل میں مزید سرعت لائے گا، صدر ایردوان
مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت اور قریبی مذاکرات اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے