صدرایردوان کا سوشل میڈیا پر ریکارڈ پر ریکارڈ

متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک  میں  منعقدہ   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی   کے71 ویں اجلاس   سے صدر ایردوان نے خطاب کیا  جس میں انہوں نے ایک بار پھر  پیغام دیا کیہ" دنیا پانچ   سے عظیم تر ہے"

575783
صدرایردوان کا سوشل میڈیا پر ریکارڈ پر ریکارڈ

صدر ایردوان کا سوشل میڈیا پر ریکارڈ پر ریکارڈ۔

متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک  میں  منعقدہ   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی   کے  اجلاس  سے خطاب  کرنے  والے  رجب طیب ایردوان   کی چار زبانوں میں  ٹویٹ کو لاکھوں افراد  نے پڑھتے ہوئے  ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک  میں  منعقدہ   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی   کے71 ویں اجلاس   سے صدر ایردوان نے خطاب کیا  جس میں انہوں نے ایک بار پھر  پیغام دیا کیہ" دنیا پانچ   سے عظیم تر ہے" انہوں نے اپنے خطاب میں   شام کی صورتِ  حال اور  پناہ گزینوں  کے بارے میں  اہم پیغامات دیے۔  ان کے ان  پیغامات  کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس  پر خوب بازگشت سنائی دی۔

ٹویٹر پر #ErdoganVoiceofTheOppressed  ٹیگ    قلیل  مدت کے اندرلاکھوں  قارئین تک پہنچ گیا۔

صدر ایردوان کے سوشل میڈیا  اکاونٹ کے انچارج  اسماعیل  جیسور کے مطابق  ایردوان کا ترکی، انگریزی، فرانسیسی اور عربی زبان   میں  دیا گیا پیغام  تیرہ ملین       تین لاکھ  ساتھ ہزار  پہنچ گیا ہے۔

صدر ایردوان  کی  ترکی زبان میں  بار ہ بار کی جانے والی ٹویٹ  چار ملین  سات لاکھ  80 ہزار افراد تک پہنچی جبکہ ان کی صرف ایک ٹویٹ   ایک ملین  سے زائد افراد تک پہنچی ۔

 



متعللقہ خبریں