ہمارے اور امریکہ کے درمیان بعض موضوعات اختلافات کا شکار ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے ایک ترک  فلاحی ادارے کے زیر اہتمام  ضیافت میں شرکت کے دوران کہا کہ امریکہ اورترکی  کے درمیان بعض موضوعات پر نظریاتی اختلافات موجود ہین جنہیں دور کرنا اس کے ہاتھ میں ہے

575439
ہمارے اور امریکہ کے درمیان بعض موضوعات اختلافات کا شکار ہیں: ایردوان
cumhurbaşkanı erdoğan abd'de.jpg

صدر رجب طیب ایردوان  نے  turken  فلاحی ادارے     کے زیر اہتمام  ایک ضیافت میں شرکت کے دوران کہا کہ  گولن تحریک دنیا کے ہر ملک کےلیے خطرہ ہے۔

 صدر نے  کہا کہ   ہم امریکی حکومت سے   ایک دہشت گرد  کی واپسی کا مطالبہ  کر رہے ہیں  مگر وہ  تاحال عدالتی کاروائی   کا بہانہ بنا رہا ہے  ۔

  انہوں نے کہا کہ امریکہ نے  گولن کو گرین کارڈ دے رکھا ہے اگر یہ کارڈ دینا اتنا ہی آسان ہے تو  اسے  منسوخ کرنا  امریکہ کےلیے چٹکیوں کا کام ہے۔

جناب صدر نے امریکہ اور  ترکی  کے درمیان بعض موضوعات  پر نظریاتی اختلافات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ   ابھی تین روز پہلے  دو اسلحے سے بھرے طیارے  پی وائی ڈی اور وائی پی جی     کےلیے شام میں اتارے گئے جن میں سے کچھ اسلحہ داعش کے ہاتھوں بھی لگا۔ امریکی صدر سے  ہم نے اس بارے میں کہا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا ۔یہ ایک کھیل ہے  جس سے   خون ریزی میں   اضافے کے علاوہ کسی  مثبت حل کی امید رکھنا بے کار ہے  ۔



متعللقہ خبریں