ہمیں قانون سازی کیلئے کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں:بوزداع

وزیر قانون بکر بوزداع نے  کہا  ہے کہ ترکی ایک آزاد ملک ہے جہاں عوامی ارادے سے ایک منتخب  حکومت صاحب اقتدار ہے جو کہ اپنے فیصلوں کےلیے  ایوان سے رجوع کرتی ہے لہذا کوئی خوش فہمی میںِ نہ رہے کہ ہمیں قانون سازی میں اس کی مشاورت درکار ہوگی

570266
ہمیں قانون سازی کیلئے کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں:بوزداع

وزیر قانون بکر بوزداع نے  کہا  ہے کہ    ترکی کو اپنے قوانین  مرتب کرنے کےلیے کسی بیرونی طاقت  کا مشورہ درکار نہیں  ہے ۔

  وزیر قانون نے  کہا کہ امریکی سفیر جان باس کو اگر اب بھی گولن تحریک  کی سرگرمیوں  کے بارے میں ہمارے پیش کر دہ دلائل کے بارے میں اگر شبہ ہے تو کوئی غم نہیں ہم   اس معاملے میں صبر کا مظاہر کر رہے ہیں ۔

اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ  پر کیا  اور کہا کہ ترکی کی بقا،سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کسی کو  میلی آنکھ  سے دیکھنے کی  جرات نہیں ہوسکتی  کیونکہ   ترکی ایک آزاد ملک ہے  جہاں   عوامی ارادے سے ایک منتخب  حکومت صاحب اقتدار ہے  جو کہ اپنے فیصلوں کےلیے  ایوان سے رجوع کرتی ہے  لہذا کوئی بیرونی طاقت اس  خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہمیں قانون سازی   میں   اس کی مشاورت  درکار ہوگی۔



متعللقہ خبریں