ترکی اور جاپان کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر دستخط

ترکی نے خلائی ایجنسی قائم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔

568270
ترکی اور جاپان کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر دستخط

 

 ترکی نے خلائی ایجنسی قائم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔

 مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی  کے وزارت اور جاپان کی  ہوا بازی اور خلائی  تحقیقاتی ایجنسی کے درمیان خلائی سیارےاور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر انقرہ میں دستخط کر دئیے ہیں ۔

پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں  مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی  کے وزیر احمد اسلان اور جاپان کی خلائی پالیسی کے ذمہ دار وزیر مملکت یو کوسے تسوروحو    کے ہمراہی وفد نے شرکت کی ۔ احمد اسلان نے کہا کہ تر کی اور جاپان گزشتہ 6 سالوں سے خلائی تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہیں  ۔ جاپان کی  ہوا بازی اور خلائی  تحقیقاتی ایجنسی اور استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کی کوششوں سے تیار کردہ تجرباتی خلائی  سیارے کو اس سال کے آخر میں  جاپان سے خلائی مدار میں نصب کر دیا جائے گا ۔بعد میں خلائی اسٹیشن سے تجرباتی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی ۔

پروٹوکول کی رو سے ترکی بھی خلائی سسٹمز میں استعمال  کرنے کے لیے تیار آلات کو جاپان کیساتھ مل کر انٹر نیشنل خلائی اسٹیشن میں ٹیسٹ کرئے گا ۔   علاوہ ازیں ، اس  سال کے آخر میں ترکی اور جاپان کے درمیان تعاون کے دائرہ کار میں مدار میں تجرباتی خلائی سیارے کو بھیجنے کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں