"فرات ڈھال" آپریشن جاری، داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ

ترک فوج  نے  داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں   کے خلاف شام  کے علاقے جرابلس  میں" فرات ڈھال" آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جس میں داعش کے  12 ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا گیا

568194
"فرات ڈھال" آپریشن جاری، داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ

ترک فوج  نے  داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں   کے خلاف شام  کے علاقے جرابلس  میں" فرات ڈھال" آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

 اس آپریشن کے تحت  حال ہی میں  قنطارہ،الشہید،الحمران اور تاشلی ہویوک نامی دیہاتوں پر قبضہ کرتے ہوئے داعش کے  12 ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا گیا ۔

ترک    جنگی طیاروں  نے بھی  قنطارہ کے  جنوبی  علاقوں  میں داعش کے تین ٹھکانے تباہ کر دیے جبکہ اتحادی قوتوں    کے طیاروں  نے  یاحمول کے علاقے میں  داعش      کی ایک مسلح گاڑی کو  ٹھکانے لگا دیا ۔



متعللقہ خبریں