شام: "ڈھال فرات" آپریشن جاری،داعش کے5 ٹھکانے تباہ

شام میں  ترک فوج کی طرف سے  جاری "فرات ڈھال"   آپریشن کے تحت داعش کے  ایک ہیڈ کوارٹر سمیت پانچ  ٹھکانوں کو تباہ کر دیا

567492
شام: "ڈھال فرات" آپریشن جاری،داعش کے5 ٹھکانے تباہ

 شام میں  ترک فوج کی طرف سے  جاری "فرات ڈھال"   آپریشن   کے تحت داعش کے  ایک ہیڈ کوارٹر    سمیت پانچ  ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔

 جنرل ہیڈ کوارٹر  کےمطابق ، ترک فوج نے   داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں   کی    سرحدوں پر موجودگی  کے خطرات کم کرنے میں  کافی  حد تک کامیابی حاصل  کرلی ہے   جس کےلیے جاری آپریشن   میں  اتحادی قوتوں   کو بھی تعاون حاصل رہا ہے اور  ان میں    اقوام  متحدہ  کی تمام ضروری قراردادوں کا  خصوصی خیال  بھی رکھا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہےکہ  فوج نے  آپریشن کے 15 ویں روز شاندی نامی علاقے میں دہشت گردوں کے  چار ٹھکانے تباہ کر دیئے اس طرح سے  اب تک  اس آپریشن میں  441 مختلف ٹھکانوں پر  مجموعی طور  پر 1967 بار حملے کیے  جن میں  شہری آبادی کے تحفظ کا مکمل خیال رکھا گیا ۔

 جنرل ہیڈ کوارٹر نے مزید بتایا ہےکہ  اتحادی  فضائیہ کے ڈرون طیاروں نے جنوبی  وقوف کے علاقے  پر داعش   کی بم سے بھری ایک گاڑی  بھی تباہ کر ڈالی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں