صدر ایردوان کی ریو 2016 اولمپکس میں میڈل حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے ریو 2016 اولمپکس میں میڈل حاصل کرنےوالے 8 ترک کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔

567365
صدر ایردوان کی ریو 2016 اولمپکس میں میڈل حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں سے ملاقات

 

 

 صدر رجب طیب ایردوان نے ریو 2016 اولمپکس میں میڈل حاصل کرنےوالے 8 ترک کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے  ۔

  صدارتی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم بن علی یلدرم، نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر عاکف چاعتائی  کلچ اور صدر کے مشیر اعلیٰ ہدایت ترک اولو اور حمزہ یر لی قایا بھی شریک  تھے ۔صدر ایردوان نے جن کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی پہلوان طہا اق گل بھی موجود تھے ۔ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے ان میڈلز کو شہیدوں کے نام کیا اور  مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرنے کا وعدہ کیا ۔ صدر ایردوان نے تمام کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی کیوجہ سے مبارکباد دی ، ان میں انعامات تقسیم کیے اور ان کیساتھ تصویریں اتروائیں ۔



متعللقہ خبریں