ایردوان ۔ پوتن ملاقات سے قبل دونوں سربراہان کے مثبت بیانات

توانائی کے  معاملات میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت  ہمارے باہمی تعلقات میں مزید تقویت آئیگی: صدر ترکی

564658
ایردوان ۔ پوتن ملاقات سے قبل دونوں سربراہان کے مثبت بیانات

 

 

صدر رجب طیب ایردوان  کی چین  میں   روسی  صدر ولا دیمر پوتن سے ملاقات  جاری ہے۔

جناب ایردوان نے  پوتن  کے ساتھ  علاقائی و سیاسی  معاملات پر  غور کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ  توانائی کے  معاملات میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت  ہمارے باہمی تعلقات میں مزید تقویت آئیگی۔

اُدھر  روسی لیڈر  کا  بھی کہنا ہے کہ  ترکی میں بغاوت کی کوشش کے بعد  ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات سرعت سے معمول پر آرہے ہیں اور وہ اس چیز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  میں مصروف ترکی ایک کٹھن دور سے گزر رہا ہے اور اسے سنگین سطح کے خطرات کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں