جان کیری ۔ چاوش اولو ملاقات

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق     ملاقات میں  دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خلاف جدوجہد اور      اس تنظیم کے سرغنہ  کی ترکی حوالگی کے معاملات  زیر ِ غورآئے

564471
جان کیری ۔ چاوش اولو ملاقات

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے  امریکی وزیر خارجہ   جان کیری سے  چین  کے دورے کے دوران ملاقات  کی ہے۔

چینی شہر  ہانگ زو میں   ہونے والی یہ ملاقات    تقریباً ایک گھنٹے  تک جاری رہی ۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق     ملاقات میں  دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خلاف جدوجہد اور      اس تنظیم کے سرغنہ  کی ترکی حوالگی کے معاملات  زیر ِ غورآئے۔

علاقائی   پیش رفت  پر نظر ثانی کیے جانے والے  ان مذاکرات  میں شام کی تازہ صورتحال ،  منبچ اور جرابلس کی پیش رفت ، شام اور عراق میں  دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد   کے   معاملات  بھی زیر ِ غور آئے۔



متعللقہ خبریں