صدر مصطفیٰ عاکنجی اور نیکوس اناستایا دس کی غیر جانبدار علاقے میں ملاقات

دو نوں سربراہان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ایسپن بارتھ عائدے کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے آفس میں ملاقات کی

564153
صدر مصطفیٰ عاکنجی اور نیکوس اناستایا دس کی غیر جانبدار علاقے میں ملاقات

 

 شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی نے قبرصی  یونانی انتظامیہ کے رہنما  نیکوس اناستایا دس کیساتھ غیر جانبدار علاقے میں ملاقات کی ہے ۔

 دو نوں سربراہان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ایسپن بارتھ عائدے کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے آفس میں ملاقات کی ۔  تقریباً  ساڑھے تین گھنٹے تک جاری ان  مذاکرات میں  ترک مذاکرہ کار اوز دل نامی ، قبرصی یونانی مذاکرہ کار اندرییاس ماورویانیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

بند کمرے میں ہونے والے ان  مذاکرات کے بعد کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا ۔

قبرص  میں صدر مصطفیٰ عاکنجی کے بر سر اقتدار آنے  کے بعد15 مئی 2015 میں نئے سرئے سے شروع ہونے والے مذاکرات وسیع پیمانے پر  جاری ہیں ۔



متعللقہ خبریں