امریکہ کو ترکی  کی دوستی اور فیتو کے درمیان ترجیح کرنی ہو گی: بیکر بوز داع

15 جولائی کی شب  انقلاب کو ناکام بناتے ہوئےترکی کومنقسم  ہونے اور خانہ جنگی  کا شکار ہونے سے بچا لیا گیا ہے ۔

562983
امریکہ کو ترکی  کی دوستی اور فیتو کے درمیان ترجیح کرنی ہو گی: بیکر بوز داع

 

وزیر انصاف بیکر بوز داع نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے 12 جولائی کو حکومت کا تختہ الٹانے کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ کو ترکی کے حوالے نہ کیا تو اس سے دونوں ممالک کے تعلقات   پر طویل المدت منفی اثرات  مرتب  ہونگے ۔

انھوں نے ایک نجی ٹیلویژن کے پروگرام میں شرکت کے دوران اس طرف توجہ دلائی  کہ امریکہ کو ترکی  کی دوستی اور فیتو کے درمیان ترجیح کرنی ہو گی ۔  15 جولائی کی شب  انقلاب کو ناکام بناتے ہوئےترکی کومنقسم  ہونے اور خانہ جنگی  کا شکار ہونے سے بچا لیا گیا ہے ۔اس انقلاب کی منصوبہ بندی کرنے والے فتح اللہ گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کی کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  دراصل یہ ایک سیاسی فیصلہ ہےاور امریکہ انتظامیہ اگر چاہے تو فتح اللہ گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے ۔

بوز داع نے کہا کہ فتح اللہ گؤلن کی واپسی کے عمل کے حوالے سے ترک قوم امریکہ کے بارے میں منفی نظریات رکھتی ہے ۔



متعللقہ خبریں