PYD/YPG ترکی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر کمر بستہ: ترکی شہریوں کو ہلاک کر رہا ہے

دریائے فرات کے مغرب میں  موجود PYD/YPG کے دہشت گردوں نے شامی شہریوں کو عمارتوں کے اندر محصور کر رکھا ہے  اور ان عمارتوں میں اسلحے سے بھری گاڑیاں رکھ کر فضائی  آپریشنوں کے لئے ایک ہدف کی شکل دے رکھی ہے

561278
PYD/YPG ترکی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر کمر بستہ: ترکی شہریوں کو ہلاک کر رہا ہے

علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم PKK  کی شامی شاخ PYD/YPG  کے دہشت گردوں  کے ،دریائے فرات کے مغرب میں شہریوں کو ہلاک کر کے، ترکی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی تیاریوں میں ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے 8 اگست  کو کثیر تعداد میں اسلحے ، گاڑیوں ، فوجی سامان اور  دہشت گردوں سے بھرے ٹرالروں کو  منبج کی طرف  بھیجا۔

اطلاع کے مطابق دہشت گرد تنظیم  PYD/YPG  کا منصوبہ اس افواہ کے ساتھ کہ "ترکی روجاوا  پر قبضہ کرے گا" آزاد شامی فوج   کی منبج کی طرف پیش قدمی کو روکنا اور 6 سے 8 اکتوبر کو کوبانی کے بہانے سے ترکی میں کئے گئے دہشتگردی کے اقدامات سے مشابہ اقدامات کر کے  مختلف اشاعتوں کے ساتھ  عالمی رائے عامہ میں ترکی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا تھا۔

اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ دریائے فرات کے مغرب میں  موجود PYD/YPG کے دہشت گردوں نے شامی شہریوں کو عمارتوں کے اندر محصور کر رکھا ہے  اور ان عمارتوں میں اسلحے سے بھری گاڑیاں رکھ کر فضائی  آپریشنوں کے لئے ایک ہدف کی شکل دے رکھی ہے۔

اطلاع کے مطابق دہشتگرد تنظیم اس ہتھکنڈے کے ساتھ بین الاقوامی رائے عامہ   میں یہ پروپیگنڈہ کرنا چاہتی ہے کہ ترکی شہریوں کو ہلاک کر رہا ہے۔

دہشت گرد تنظیم PYD/YPG شامی شہریوں کو ہلاک کر کے ترکی اور شامی مخالفین کو اس قتل و غارت گری کا ذمہ دار ٹھہرانا اور اس طرح فرات ڈھال آپریشن کو ناکام بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں