شرناک دہشت گردی کے حملے میں 11 افراد ہلاک، 78 زخمی

شرناک کے گورنر کے آفس سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق  کوناک محلے  میں جِزرے  شرناک شاہراہ  پر واقع  پولیس اسٹیشن  سے   50 کلو میٹر کے فاصلے پر  پی کے کے دہشت گدوں نے بم سے لدئَ ہوئے ایک ٹرک کے ذریعے حملہ کیا

560020
شرناک دہشت گردی کے حملے میں 11 افراد ہلاک، 78 زخمی

شرناک کی تحصیل  جِزرے  میں پولیس اسٹیشن  پر  دہشت گرد تنظیم پی کے کے   بم سے لدے ہوئے ٹرک  کے پھٹنے کے نتیجے میں  گیارہ پولیس اہلکار  شہید اور  78 زخمی ہوگئے ہیں۔

شرناک کے گورنر کے آفس سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق  کوناک محلے  میں جِزرے  شرناک شاہراہ  پر واقع  پولیس اسٹیشن  سے   50 کلو میٹر کے فاصلے پر  پی کے کے دہشت گدوں نے بم سے لدئَ ہوئے ایک ٹرک کے ذریعے حملہ کیا ۔

اس حملے میں  پولیس اسٹیشن کو بہت نقصان پہنچا ہے  تو اسی دوران شرناک جِزرے شاہر۵اہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

شدید دہماکے کے باعث  تحصیل میں بڑی تعداد میں مکانات  اور کاروباری  مراکز کی   کھڑکیوں کے شیشیے ٹوٹ گئے ۔

دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے  بڑے پیمانے پر کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم بن علی یلدرم  جِزرے میں دہشت گردی کے واقعے کے  بارے میں  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد نتنظیم کو ترکی کو یرغمال بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے  گی۔

انہوں نے استنبول میں بلغاریہ   کے وزیراعظم  بوئی کو  بورئی سوف  سے ہونے والی ملاقات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ دہشت گردتنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح   جنگ نجات کے دوران غازی مصطفیٰ    کمال اتاترک  نے نعرہ لگایا تھا " یاآزادی یا  موت"  اس نعرے کو آج  ہم لگاتے ہوئے   دہشت گردی  کا مکمل طور پر صفایا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ْآج جب ہم دنیا کو بڑے فخر سے تیسرے بڑے شاہکار   کو مکمل کرتے ہوئے خدمت کے لیے پیش کررہے ہیں  تو دہشت گرد  اپنی سرگرمیوں کو کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل اور قوم   کی خوشحالی کے لیے مقرر کردہ 2023 کا  ہدف  کو حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ نئے منصوبے پیش کریں گے  اور دوسری طرف اس دہشت  گرد تنظیم کا مکمل صفایا کریں گے۔

وزیر صحت رجب آقداع  نے اس موقع پر  دہشت گردی سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے  ہا کہ اس حملے  میں 70 سے زائد افراد  زخمی ہوئے ہیں  جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں