جرابلس کا کنٹرول محفوظ ہاتھوں میں ہے: ایشیک

وزیردفاع  فکری ایشیک   نے  کہا ہے کہ  جرابلس   پر گزشتہ روز   کنٹرول میں لے لیا گیا ہے  جہاں  آج  اس وقت داعش  کی گندگی اور بعض تجاوزات  ہٹائی  جا رہی ہیں

559145
جرابلس  کا کنٹرول محفوظ ہاتھوں میں ہے: ایشیک

وزیردفاع  فکری ایشیک   نے  کہا ہے کہ  جرابلس   پر گزشتہ روز   کنٹرول میں لے لیا گیا ہے  جہاں  آج  اس وقت داعش  کی گندگی اور بعض تجاوزات  ہٹائی  جا رہی ہیں۔

 ایک نجی ٹی وی چینل  پر  اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے  وزیر دفاع نے کہا کہ  ترک فوج  اور اتحادی ممالک کی فضائیہ  نے شامی علاقے جرابلس میں داعش کے خلاف آپریشن میں  کامیابی حاصل کی جس کی تفاصیل ہم نے  روس ،امریکہ اور ایران کو پیشگی   دے دی تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ  پی کےکے  کی شامی شاخ پی وائی ڈی کو دریائے فرات  کے  مغربی کنارے   تک پہنچنے سے ر وکنا ہوگا اور اگر مزاحمت ہوئی  تو ہماری فوج  اپنا فرض خوب جانتی ہے۔

 وزیر ایشیک نے بتایا کہ اس  کاروائی میں ترک فوج    کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ  شام کی حُر فوج کو  دو جوانوں کی شہادت  کا غم   برداشت کرنا پڑا ہے۔



متعللقہ خبریں