فیتو کا ایک خفیہ نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

فیتو کے حملے کے اقدام کے بعد بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج  کی طرف سے ترکی کے ساتھ  جس تعاون کا اظہار کیا گیا ہم اس کے لئے بہت شکر گزار ہیں۔ وزیر اعظم میولود چاوش اولو

557270
فیتو کا ایک خفیہ نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

ترکی کے وزیر اعظم میولود چاوش اولو نے اپنے دورہ بھارت  کے دوران کہا ہے کہ فیتو کا ایک خفیہ نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے 19 اگست کو اپنے دورہ بھارت کے دوران PTI خبر ایجنسی کے لئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ فیتو کے حملے کے اقدام کے بعد بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج  کی طرف سے ترکی کے ساتھ  جس تعاون کا اظہار کیا گیا ہم اس کے لئے بہت شکر گزار ہیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ فیتو مختلف انجمنوں اور اسکولوں کے وسیلے سے بھارت میں بھی داخل ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیتو کا ایک جرائم کا نیٹ ورک ہے جو دنیا بھر میں سرگرم عمل ہے۔ جن ممالک میں اس دہشت گرد تنظیم کے  اسکول چل رہے ہیں وہاں سے ان کے خاتمے کے لئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور دورہ بھارت کے دوران بھی  اس موضوع کو  ایجنڈے پر لایا گیا۔

چاوش اولو نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر قسم جمہوریت کے لئے ایک خطرہ ہے  لہٰذا  دہشتگردی کی ہر نوعیت  کے خلاف معلومات کا تبادلہ  اور دو طرفہ و کثیر الجہتی تعاون و اتحاد نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ترکی اور بھارت اس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ہمیں شام کی صورتحال  پر تشویش کا سامنا ہے اور ترکی شام کے حالات سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں جس سیاسی تبدیلی کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے اس کے لئے بین الاقوامی  برادری کا مل کر کام کرنا  ضروری ہے۔ یہ چیز صرف ملک میں جاری بد نظمی و افراتفری کے خاتمے کے لئے ہی اوّلین شرط  نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف موئثر جدوجہد کے لئے بھی از حد  ضروری ہے۔

ترکی اور بھارت کے درمیان اقتصادی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی اقتصادی    تعلقات کے فروغ کے لئے وسیع اقتصادی تعاون سمجھوتے  پر دستخط کے لئے تیار کی گئی رپورٹ سال 2011 سے لے کر اب تک بھارتی حکام کی منظوری کی منتظر ہے ۔ اس سمجھوتے کے طے پانے کی صورت میں دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں