ترکی کا  بھارت سے فتح اللہ گؤلن کے اداروں کیخلا ف کاروائی  کرنے کا مطالبہ

وزیرخارجہ چاوش اولو کا کہنا تھاکہ فتح اللہ گؤلن کی  تنظیم فیتو ایک  دہشتگرد  تنظیم ہے جس نے بھارت میں  بھی قدم جما لیے ہیں۔

556829
ترکی کا  بھارت سے فتح اللہ گؤلن کے اداروں کیخلا ف کاروائی  کرنے کا مطالبہ

 

 

ترکی کے  وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے بھارت کے دورے کے دوران ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی اور ان سے فتح اللہ گؤلن کے اداروں کیخلا ف کاروائی  کرنے کامطالبہ کیا۔

وزیرخارجہ چاوش اولو  کا کہنا تھاکہ فتح اللہ گؤلن کی  تنظیم فیتو ایک  دہشتگرد  تنظیم ہے جس نے بھارت میں  بھی قدم جما لیے ہیں۔ یہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک ہے جو پوری دنیا میں موجود ہے ۔ بھارت انھیں اپنے ملک سے دور رکھنے کیلیے فوری اقدامات کرے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ   سشما سوراج کی طرف سے جو فوری حمایت ملی وہ قابل تعریف ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے  ترجمان وکاس سوراپ نے کہا  ہے کہ ترکی کے خدشات انتہائی  حساس ہیں اور بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں گؤلن سے منسلک غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کوبند کرنے کے لیے انقرہ کے مطالبے پرغورکررہی ہیں۔



متعللقہ خبریں