ترک مسلح افواج شامی سرحد پر اپنی کاروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے

حالیہ 3 سالوں کے دوران شامی سرحد پر 239 کلو میٹر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر مکمل کی گئی، 207 کلو میٹر کی سرحد  پر منصوبہ بندی شروع کی گئی ، 49 کلو میٹر کی سرحد پر خاردار تار کی باڑ کے،  72 کلو میٹر پر خاردار تار کی رکاوٹ  کے سسٹم کو مکمل کر لیا گیا ہے

556857
ترک مسلح افواج شامی سرحد پر اپنی کاروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے

ترک مسلح افواج شامی سرحد پر اپنی کاروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں حالیہ 3 سالوں کے دوران شامی سرحد پر 239 کلو میٹر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر مکمل کی گئی، 207 کلو میٹر کی سرحد  پر منصوبہ بندی شروع کی گئی ، 49 کلو میٹر کی سرحد پر خاردار تار کی باڑ کے،  72 کلو میٹر پر خاردار تار کی رکاوٹ  کے اور 61 کلو میٹر پر آکورڈئین سسٹم  کو مکمل کیا گیا ہے۔

سرحدی لائن پر 401 کلو میٹر طویل خندق کھودی گئی ہے، 86 کلو میٹر مٹّی کی دیوار تعمیر کی گئی ہے  اور تقریباً 4 کلو میٹر پر مستقل پردے کی دیوار مکمل کی گئی ہے۔

خاص طور پر غازی آنتیپ کی تحصیل کیلیس کی سرحد پر  وسیع اور دور تک علاقے کی مانیٹرنگ  کے لئے 57 عدد کنکریٹ کے ٹاوروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

سرحدی یونٹوں میں موجودہ رات اور دن کے نگرانی سسٹم کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں