شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی کی ترکی میں مصروفیات

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لائے ہیں ۔

553444
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی کی ترکی  میں مصروفیات

 شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لائے ہیں ۔

 انھوں نے انقرہ روانگی سے قبل ایرجان ہوائی اڈے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ  انھوں نے بذات خود صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ صدر عاکنجی نے کہا کہ مسئلہ قبرص کے حل کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے  اور اس مرحلے میں ضمانتی ملک جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا ۔اہم ترین معاملات پر غور سے قبل صدر ایردوان کیساتھ ملاقات کرنا لازمی تھا ۔علاوہ ازیں مجھے   دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے  15 جولائی کی انقلابی کوشش کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے بذات خود تعزیت کرنے کا موقع  بھی ملے گا ۔

 وہ انقرہ میں صدر ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم کیساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے اور فیتو کیطرف سے 15 جولائی کو قومی اسمبلی کی عمارت پر گرائے جانے والے بمبوں کے مقامات کا جائزہ لیں گے ۔



متعللقہ خبریں