مفرورفوجی ہمارے حوالے کیے جائیں: حکومت ترکی کا مطالبہ

ترک وزارت قانون نے 8 مفرور فوجیوں کی ترکی حوالگی سے متعلق  ایک درخواست حکومت یونان کے حوالے کر دی ہے اور مطالبہ کیا ہےکہ ان افراد کو دو طرفہ معاہدے کی روشنی میں ہمارے حوالے کیا جائے

552927
مفرورفوجی ہمارے حوالے کیے جائیں: حکومت ترکی کا مطالبہ

 15 جولائی کے واقعات میں ملوث 8 ترک فوجیوں کی یونان  میں سیاسی پناہ کی درخواست  کا  معاملہ اس وقت زیر غور ہے ۔

 ترک وزارت قانون نے ان افراد کی ترکی حوالگی سے متعلق  ایک درخواست حکومت یونان کے حوالے کر دی ہے۔

 اس درخواست میں یونانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  وہ ان 8 ترک فوجیوں  کو  ترک صدر پر  قاتلانہ حملے کی منصوبہ سازی میں  ملوث ہونے،ملک میں انتشار پھیلانے اور باغی قوتوں  کا آلہ کار بننے کے الزامات عائد ہیں  جنہیں فوری طور پر ہمارے حوالے کیا جائے ۔

 واضح رہے کہ یہ 8 افراد 16 جولائی کو یونان کے سرحدی شہر الیکسندرو پولی  پہنچے تھے جنہوں نے وہاں  سیاسی پناہ کی   درخواست کی تھی  جس پر یونان  عدلیہ نے  ان پر غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے کا  الزام لگا کر  دو مہینوں کی قید با مشقت کا حکم سنایا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں