یورپ بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی کا نیا ہدف ترک اسکول

ڈنمارک کے شہر فولیبیا میں  ترکوں کے '  مینا ہنتھولم   ' پرائیویٹ اسکول کی دیواروں پر اسلام مخالف تحریریں رقم کی گئیں

551376
یورپ بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی کا نیا ہدف ترک اسکول

یورپ بھر میں تیزی سے  بڑھتی ہوئی نسلیت پرستی اور اسلام فوبیا نے اس دفعہ ڈنمارک میں اپنے بد نما چہرے کو دکھایا ہے۔

ڈنمارک کے شہر فولیبیا میں  ترکوں کے '  مینا ہنتھولم   ' پرائیویٹ اسکول کی دیواروں پر اسلام مخالف تحریریں رقم کی گئیں۔

اسکول کے پرنسپل احمد احسان دینیز نے واقعے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں پہلی دفعہ ایسے واقعے کا سامنا ہوا ہے اور ہمیں اس بارے میں اندیشوں کا سامنا ہے"۔

اسکول کے طالبعلم اس واقعے پر بے اطمینانی محسوس کر رہے ہیں ا ور   اساتذہ کو خطرہ ہے کہ کہیں  نسلیت پرستی کے حملے اسکول کے اندر تک  نہ پہنچ جائیں۔

پولیس نے اسکول کی دیواروں پر تحریریں رقم کرنے والے نامعلوم حملہ آور یا  حملہ آوروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں