ترکی میں غیر ملکیوں کےلیے ملازمت کا امکان،صدر نے منظوری دے دی

قانون کی رو سے، اب  وزارت محنت و سماجی تحفظ عالمی افرادی قوت سے متعلق اپنی پالیسی وضع کرتےہوئے  پیشہ وارانہ غیر ملکیوں کےلیے ترکی میں ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی جن میں   شعبہ صحت سے وابستہ اعلی پیشہ وارانہ ماہرین بالخصوص معالجین  کوترجیح  دی جائے گی

550986
ترکی میں غیر ملکیوں کےلیے ملازمت کا امکان،صدر نے منظوری دے دی

 

صدر رجب طیب ایردوان  نے   غیر ملکیوں  کے ترکی میں ملازمت اختیار کرنے پر مبنی قانون  کی منظوری دے دی ہے۔

 اس قانون کا نفاذ کا اعلان سرکاری گزٹ میں کر دیا گیا ہے جس کی رو سے، اب    وزارت محنت و سماجی تحفظ عالمی افرادی قوت سے متعلق اپنی پالیسی وضع کرتےہوئے  پیشہ وارانہ غیر ملکیوں کےلیے ترکی میں ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور ایک نیا نظام تشکیل  دیا جائے گا جن میں   شعبہ صحت سے وابستہ اعلی پیشہ وارانہ ماہرین بالخصوص معالجین  کو  ترجیح  دی جائے گی ۔

" عالمی افرادی قوت"   کے اس قانون کے تحت   ، باور رہے کہ ترکی میں  ملازمتوں کے خواہاں  درخواست دہنگان    کو  غیر قانونی طور پر ملازمت کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر  کسی کمپنی  یا ادارے نے بنا ورک پرمٹ کے  غیر ملکیوں کو روزگار دیا   تو اُسے بھاری  جرمانہ  ادا کرنا ہوگا

 



متعللقہ خبریں