ترکی: دہشت گردوں کے حملے،8 ہلاک متعدد زخمی

ترک ضلع دیار باقر کے قصبے سر   اور ماردین  کے قصبے  قزل تیپے  میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے    نے بم سے بھری گاڑیوں سے حملہ کر دیا جس میں 1 پولیس  اہلکار شہید  اور 7 شہری ہلاک ہو گئے

549670
ترکی: دہشت گردوں کے حملے،8 ہلاک متعدد زخمی

 ترک ضلع دیار باقر کے قصبے سر   اور ماردین  کے قصبے  قزل تیپے  میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے    نے بم سے بھری گاڑیوں سے حملہ کر دیا جس میں 1 پولیس  اہلکار شہید  اور 7 شہری ہلاک ہو گئے۔

 سر نامی قصبے میں  پولیس  وین پر  دہشتگردوں نے  بموں سے حملہ کر دیا    جس میں  5 شہری ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

 ماردین کے قصبے قزل تییپے  میں  پولیس وین   کے گشت کے دوران سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا ۔

اس واقعے میں  دو شہری ہلاک ،ایک پولیس اہلکار شہید  اور 30 افراد زخمی ہوئے۔

 دھماکے کی شدت سے اطراف     کے مکانات  اور دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

 دہشتگردوں کی گرفتاری کےلیے   وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں