فرانسیسی  میڈیا کا ترکی سے متعلق جانبدارانہ سروے

فرانسیسی  میڈیا 15 جولائی کی انقلابی کوشش کو جراتمندی سے ناکام بنانے والی ترک قوم  اور ترکی کے بارے  بے بنیاد خبریں شائع کرنے کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

550077
فرانسیسی  میڈیا کا ترکی سے متعلق جانبدارانہ سروے

 

 فرانسیسی  میڈیا دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے 15 جولائی کی انقلابی کوشش کو جراتمندی سے ناکام بنانے والی ترک قوم  اور ترکی کے بارے  بے بنیاد خبریں شائع کرنے کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

صدر رجب طیب ایردوان کی تصویر کو اپنے صفحہ اول کی زینت بنانے والے جریدے لو پوائنٹ  نے " یورپ کو خوفزدہ کرنےوالا ملک ترکی " نام سے ایک مقالہ شائع کیا  ہے جس میں  15 جولائی کی انقلابی کوشش کے بعد کی صورتحال  کا یکطرفہ طور پر جائزہ لیتے ہوئےترکی  پر ناحق نکتہ چینی کی گئی ہے اور انقلابیوں کی گرفتاریوں کی وجہ سے ترکی  کو تنقید  کا نشانہ بنایا ہے ۔ جریدے نے  صرف اس پر ہی اکتفا نہیں  کیا ہے بلکہ ویب سائٹ پر ترکی کے بارے میں  ایک سروے  بھی کروایا ہے  ۔  سروے میں یہ سوال  پوچھا گیا  کہ" کیا آپ کو ایردوان کا ترکی خوفزدہ کرتا ہے" لیکن نتیجہ  جریدے کی خواہش کیمطابق نہ تھا ۔سروے میں حصہ لینے والے ایک لاکھ سے زائد افراد  میں سے 607 فیصد نے  اس گستاخانہ سوال کا منفی میں جواب دیا ۔ اس سروے میں  ابتک کروائے جانے والے سرووں میں سے سب سے زیادہ  افراد نےشرکت کی ہے اگر آپ بھی اس سروے میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو وہ اس ویب سائٹ http://www.lepoint.fr/sondages-oui-non/la-turquie-d-erdogan-vous-fait-elle-peur-10-08-2016-2060195_1923.php

 پر جا کر نان  شق پر نشان لگا سکتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں