شام کے حوالے سے ترکی اور روس کے خیالات میں کافی حد تک یکسانیت پائی جاتی ہے، چاوش اولو

ہم خاص طور پر  شہریوں کو نقصان پہنچنے والے    حملوں اور حلب کے محاصرے  کو غیرموزوں   حرکات   تصور کرتے  ہیں : وزیر خارجہ

549186
شام کے حوالے سے ترکی اور روس کے خیالات میں کافی حد تک یکسانیت پائی جاتی ہے، چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو   کا کہنا ہے کہ شام میں   فائر بندی  ، انسانی امداد اور سیاسی  حل کے معاملات میں  ترکی  اور روس  کی سوچ مشترکہ ہے۔

اناطولیہ  ایجنسی کے ایڈیٹر  ڈیسک کے مہمان     جناب  چاوش اولو نے  فائر بندی کے اطلاق کے معاملے پر ہماری سوچ میں  فرق ہو سکنے کی   وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  "ہم خاص طور پر  شہریوں کو نقصان پہنچنے والے    حملوں اور حلب کے محاصرے  کو غیرموزوں   حرکات   تصور کرتے  ہیں۔"

شام کے حوالے سے    روسی اور ترک دفترِ خارجہ ،  مسلح افواج اور خفیہ سروس کے درمیان  سہہ رکنی  میکانزم  قائم  کیے جانے کا ذکر کرنے والے  وزیر   چاوش اولو کا کہنا تھا کہ  " قومی خفیہ سروس  کے سیکرٹری ، دفتر  خارجہ  اور  ترک فوج کا ایک  ایک نمائندہ   سینٹ پیٹرز برگ جائیگا۔ اسی     چیز کو  بعد میں  زیادہ  بلند  سطح پر      دہرایا جائیگا۔ "

انہوں نے ترکی اور روس کے درمیان دفاعی صنعت کے معاملے میں  تعاون     کو فروغ دینے کے فیصلے  کے بارے میں کہا کہ ترکی  نے  ہمیشہ نیٹو کے رکن ملکوں کے ساتھ اس موضوع پر تعاون   کا اظہار کیا ہے تا ہم  حاصل  کردہ نتائج تسلی بخش نہیں تھے۔ لہذا  اس ضمن میں کسی نئی راہ کی تلاش کرنا    ایک انتہائی ذی فہم   امر ہے۔  لیکن ہم اسے نیٹو کے خلاف ایک قدم کے  طور پر تصور  نہیں کرتے۔ ہمیں بھی اپنا دفاعی نظام  اور  اپنی ٹیکنالوجی کو  دوسرے ملکوں کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ  کرنے کی ضرورت ہے۔  اس نکتے پر  میں مغربی   اتحادی ملکوں سے پوچھتا ہوں کہ اگر    آپ  اس معاملے میں  ہم سے تعاون نہیں کر رہے تو  پھر اس کا متبادل تلاش کرنا ایک معمول کی بات ہو گی۔تا ہم  ہمارے    روس کے ساتھ تعلقات     کا یہ   معاملات تعین نہیں کر سکتے۔

انہوں  نے   بتایا کہ روسی طیارے کو مار گرانے والے       پائلٹ  اس وقت زیرِ حراست  ہیں،   عدالت  اس حوالے سے تمام  تر   تحقیقات کے بعد کسی نتیجے کو  پہنچے گی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ  دہشت گرد تنظیم فیتو      نے    نہ صرف   روس بلکہ  تمام تر مملکتوں کے ساتھ ہمارے  تعلقات کو بگاڑنے کی واضح طور پر کوشش کی ہے۔



متعللقہ خبریں