ہم تجارتی حجم کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں ، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد  تنظیم فیتو  کیطرف سے  ترکی اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی حقیقت سامنے آئی ہے ۔

548789
ہم تجارتی حجم کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں ، صدر ایردوان

 

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد  تنظیم فیتو  کیطرف سے  ترکی اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی حقیقت سامنے آئی ہے ۔ 

انھوں نے 24 نومبر کو روسی طیارے کو مار گرانے  کے واقعے کو سنگین المیہ قرار دیا  اور کہا کہ اس واقعے نے دونوں ممالک کے تعلقات کو سخت  متاثر کیا  ہے ۔

انھوں نے  روس کے سرکاری دورے کے دوران صدر ولادیمر پوتن کیساتھ بالمشافہ مذاکرات کیے  ۔ دونوں سربراہان نے بعد میں ترک ۔روس آجروں کے اجلاس میں شرکت کی ۔صدر ایردوان نے کہا کہ ہم  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارتی حجم کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے  کا عزم رکھتے ہیں ۔ ترک پائپ لائن اور اق کویو ایٹمی پاور اسٹیشن جیسے موجودہ منصوبوں کو قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا

۔ انھوں نے روسی آجروں سے ترکی میں نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی  اور اسطرف توجہ دلائی کہ مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا جائے گا اور دفاعی صنعت کے شعبے کو بھی  شامل  کرتے ہوئےتعاون کو جامع بنایا جائے گا ۔

روس کے صدر پوتن  نے  بھی کہا کہ ہم ترکی کیساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو   طیارے کے بحران سے پہلے کی سطح پر لانے کے خواہشمند ہیں ۔گیس کی ترسیل کے معاملے  میں روس  ایک باعتماد  ملک ہے ۔ ہم  تعمیراتی شعبے میں  بھی تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔ر ویزے کی پابندی کے خاتمے کے لیے بھی سرگرمیوں کو شروع کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں