ترکی میں حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ  ترکی نے پی کےکے اور داعش کے ساتھ ساتھ اب  فتح اللہ گولن تحریک کے خلاف بھی  پر عزم طریقے سے جنگ  شروع کر  دی ہے

547934
ترکی میں حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ  ترکی نے پی کےکے اور داعش کے ساتھ ساتھ اب  فتح اللہ گولن تحریک کے خلاف بھی  پر عزم طریقے سے جنگ  شروع کر  دی ہے ۔

 چاوش اولو نے  یہ بات امریکی جریدے نیوز ویک سے گفتگو کرتےہوئے کہی ۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ  15 جولائی کو ترکی میں جمہوریت   پر شب خان مارتےہوئے  ملک میں خون خرابے کا بازار گرم کرنے کا منصوبہ   عوامی طاقت   سے  ناکام بنا دیا گیا ۔

 ملک میں نافذ ہنگامی حالت  کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  فتح اللہ گولن تحریک کے خلاف  اس وقت  کاروائی جاری ہے  اور امید ہے کہ حالات جلد ہی  معمول پر آجائیں گے جس کے بعد یہ ہنگامی حالت ختم   کر دی جائے گی ۔

مغربی ممالک   کی طرف سے ترکی  کی حمایت  میں کمی   کی جانب  توجہ دلواتےہوئے اُن کا کہنا تھا کہ   بعض مغربی ممالک میں  ترک نژاد باشندوں  اور دیگر دوست ممالک کے شہریوں نے  احتجاج کرنے      کی تیاری کی مگر مقامی  انتظامیہ  نے   انہیں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں  جو کہ قابل افسوس ہے۔



متعللقہ خبریں