صدر رجب طیب ایردوان آج روس کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

روس کا طیارہ گرائے جانے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  پہلی بار روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے

547960
صدر رجب طیب ایردوان آج روس کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 15 جولائی کو قبضے کے اقدام  کے بعد آج  اپنا پہلا بیرون ملک دورہ  روس کا کر رہے ہیں۔

روس کا طیارہ گرائے جانے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  پہلی بار روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ولادی میر پوٹن کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہوگی۔

صدر ایردوان  اور صدر پوٹن سب سے پہلے  دن ایک بجے دو طرفہ ملاقات کریں گے بعد ازاں بین الوفود  ملاقات ہو گی۔

شام 4 بجے ایردوان اور پوٹن مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس کے بعد دونوں رہنما دونوں ملکوں کے کاروباری حضرات سے خطاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں