غیر قانونی طریقے سے شام سے ترکی میں  داخل ہونے والی امریکی صحافی سن لنڈ سٹیلر گرفتار

غیر قانونی طور پر شام سے ترکی کے ضلع حطائی  کی تحصیل التون اوزو  میں  داخل ہونے والی امریکی صحافی سنیل لنڈ سٹیلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

547242

 حطائی کے گورنرایرجان توپا جا  نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی غیر قانونی طور پر شام سے ترکی داخل ہونے والی امریکی صحافی سنیل لنڈ سٹیلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ جاسوس ہے یا نہیں  ۔ ترکی کی سرحد کے قریب ایک امریکی ہیلی کاپٹر صحافی سنیل لنڈ سٹیلر  کو لینے کے لیے آیا تھا   لیکن وہ  ایک دن بعد ترکی میں داخل ہو ئی۔ترک حفاظتی قوتوں نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ صحافی سنیل لنڈ سٹیلر کے پاس ترکی میں رہائش کا  اقامت  نامہ موجود ہے ۔

گورنرایرجان توپا جا  نے کہا کہ  امریکی خاتون صحافی سنیل لنڈ سٹیلر  غیر قانونی طریقے  ترکی سے شام میں داخل ہوئی تھی اور اسی طریقے سے شام سے واپس ترکی آئی تھی۔

متعللقہ خبریں