فیتو تنظیم کا مقصد ترکی کو غیر ملکی عناصر کے حوالے کرنا تھا، نائب وزیر اعظم

بغاوت کی کوشش  سے اندر یا باہر سے  کوئی  بھی تعلق   ہونے والے    اور اس کے حمایتی ہونے والے تمام تر عناصر سے    پوچھ  گچھ  کی جائیگی

546188
فیتو تنظیم کا مقصد ترکی کو غیر ملکی عناصر کے حوالے کرنا تھا، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم نعمان  قرتولمش    نے فتح اللہ دہشت گرد تنظیم  فیتو    کی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے کہا کہ   یہ  حساب    اتنی آسانی  سے نہیں  چکایا جا سکتا۔

قرتولمش  نے سامسن جمہوریت   چوک میں        جمع ہجوم سے خطاب  کرتے   ہوئے    کہا کہ  اس بغاوت کی کوشش  سے اندر یا باہر سے  کوئی  بھی تعلق   ہونے والے    اور اس کے حمایتی ہونے والے تمام تر عناصر سے    پوچھ  گچھ  کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ   "خفیہ   طریقوں سے   ماسون    لابی کی  طرح  کام کرنے    والی اس دہشت گرد تنظیم   سے اپنے وطن و ملت سے      بے وفائی اور  ان  کو شہید کرنے  کا حساب  پوچھا جائیگا۔ ہم  اپنی      سر زمین کو  ان گندے عناصر سے پاک کر کے ہی رہیں  گے۔ "

ترک مسلح افواج    سے بھی ان کے  شر عناصر کی  چھانٹی  کی جائیگی  اس دوران    بڑی احتیاط برتی جائیگی تا کہ  اس ملک کی مسلح افواج کی ساکھ اور طاقت کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

جناب قرتولمش   نے مزید کہا کہ فیتو کا مقصد محض    حکومت کا تختہ الٹانا  ہی   نہیں بلکہ   ملکی  انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے خانہ   جنگی چھیڑنا تھا۔  کیونکہ یہ لوگ ترکی کو غیر ملکی  عناصر کے حوالے کرنے کے درپے تھے۔

فیتو کے دہشت گردوں کو سخت ترین  سزا دیے جانے پر بھی زور دینے والے  جناب قرتولمش کا کہنا تھا کہ  اگر    امریکہ  پر ترکی کی طرح  کا حملہ کیا جاتا  تو   اسوقت    پوری دنیا کا رد عمل کیا  ہوتا ؟

میدانوں  اور چوکوں میں جمہوریت  کی پہرہ داری کا عمل سات اگست کو نکتہ پذیر ہو گا تا ہم    ہم یک ملت ہو کر اس   سفر کو آئندہ  بھی جاری رکھیں  گے۔ کیونکہ  یہ  ملک صرف اقتدار پارٹی کا ہی نہیں  تمام تر طبقوں اور شہریوں کا ہے۔ ہم سب بھائی بھائی ہیں۔



متعللقہ خبریں