صدر ایردوان اور صدر نذر بائیف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات

ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی سرکاری استقبالیہ   تقریب کے بعد صدر ایردوان اور صدر  نذر بائیف نے  ون ٹو ون ملاقات کی۔ استقبالیہ تقریب میں   نائب وزیراعظم  تعرل ترکش   اور وزیر خارجہ  مؤلون چاوش اولو بھی موجود تھے

545899
صدر ایردوان اور صدر نذر بائیف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان  نے 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی جانب سے ترکی میں کی جانے والی ناکام بغاوت کے بعد پہلی بار  تشریف لانے والے قزاقستان کے صدر  نور سلطان نذر بائیف  کا استقبال کیا ہے۔

ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی سرکاری استقبالیہ   تقریب کے بعد صدر ایردوان اور صدر  نذر بائیف نے  ون ٹو ون ملاقات کی۔

استقبالیہ تقریب میں   نائب وزیراعظم  تعرل ترکش   اور وزیر خارجہ  مؤلون چاوش اولو بھی موجود تھے۔

صدر ایردوان اور صدر  نذر بائیف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں