ترکی اور یورپی یونین واپسی قبول معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھیں ، یانس موزالاس

ہم نےیورپی یونین سے ترکی کیطرف سے واپسی قبول معاہدے کو منسوخ کرنے کی صورت میں ان سے  بی پلان  تیار کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے ۔

544557
ترکی اور یورپی یونین واپسی قبول معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھیں ، یانس موزالاس

 

 یونان کے ہجرت کی پالیسیوں کے نائب وزیر یانس موزالاس نے اس  خبر کی تردید کی ہے کہ انھوں نے یورپی یونین سے ترکی کیطرف سے واپسی قبول معاہدے کو منسوخ کرنے کی صورت میں ان سے  بی پلان  تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ   ترکی اور یورپی یونین کے مابین ماہ مارچ میں ہونے والے واپسی قبول معاہدے پر عمل درآمد کرنے  کی ضرورت ہے ۔ابتک اس معاہدے پر عمل درآمد ہوتا رہا ہے اور مہاجرین کا کوئی نیا ریلا یونان نہیں پہنچا  ہے ۔ گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں یونانی جزیروں میں پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں 95۔97 فیصد کمی آئی ہے ۔

موزالاس نے کہا کہ یورپی یونین کو اس مطابقت کی حمایت کرنے اور ترکی کیطرف سے مطابقت کی تمام شقوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں