ہمیں بغاوت کے تمام تر اسباب کا پتہ چلانا ہو گا، ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم   بن علی یلدرم نے      بعض نجی ٹیلی   ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات        میں  مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے     ایجنڈے کے سوالات کا جواب دیا

543809
ہمیں بغاوت کے تمام تر اسباب  کا پتہ چلانا ہو گا،  ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم    کا کہنا ہے کہ  فوجی سول  توازن   کے حوالے سے   بعض اقدامات اٹھاتے ہوئے  ترک مسلح افواج   کو  کمزور نہیں بلکہ     اس کے بالکل  بر عکس   اس کو مزید مؤثر بنانے کی    زمین  تیار کی   گئی ہے۔

ان   اقدامات کے وقت   ترقی  یافتہ ملکوں  کے  فنکشن کو  بنیاد بنائے جانے   کا ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے بتایا کہ  "فتح اللہ  دہشت گرد تنظیم  کے   اب کے بعد    فوج کے اندر  تخریب  کاری    نہ کر سکنے یا پھر   دوبارہ سےسرکشی   کرنے   کا موقع   حاسل نہ کر سکنے کے لیے    لازمی    اقدامات کیے ہیں۔

 وزیر اعظم   بن علی یلدرم نے      بعض نجی ٹیلی   ویژن چینلز کی مشترکہ نشریات        میں  مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے     ایجنڈے کے سوالات کا جواب دیا۔

15 جولائی کے غدارانہ  اقدامات     کے مرتکب  افراد  کو  قانونی  دائرہ عمل میں  سخت ترین سزا دیے جانے   پر زور دینے والے جناب یلدرم نے  کہا کہ  "خونیوں کو   بدلہ چکانا ہو گا۔ تا ہم میں  خاص طور پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ   ہم  عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ، کیونکہ   ترکی  ایک قانونی مملکت  ہے اور کسی قانونی مملکت میں  بلا عدالتی کاروائی کے    سزا نہیں دی جا سکتی۔  گو کہ  غداروں نے     معصوم انسانوں سے  جینے کا حق چھینا ہے   لیکن  ہم   بطور حکومت   ان   کے ساتھ ایسا سلوک نہیں  کر سکتے۔"

باغیوں کے       اس شب "ملک میں امن  و امان "  کے  نعرے لگاتے ہوئے     نہتے شہریوں کو گولیوں سے چھلنی   کرنے کا کہنے   والے  وزیر اعظم  نے بتایا کہ "یہ   چیز ہماری سمجھ سے بالا تر ہے کہ انہوں نے  کس     مقدس   ہدف  کے نام   پر یہ  گھناؤنی حرکتیں  کی ہیں، کس کے نام  پر کی ہیں  یہ بھی   ہماری سمجھ سے باہر ہے۔  اگر اس  عمل کا مقصد ملک کا  مستقبل،   خوشحالی اور    بہتری تھا تو پھر کیونکر     معصوم انسانوں کو مارا گیا؟   کیوں   طیاروں نے  اپنے    سر زمین پر ہی بمباری کی؟    ٹینکوں نے کیونکر   شہریوں کو  کچلا؟ ان تمام تر سوالات کا جواب تلاش کرنا ہو گا۔

بغاوت   کی فتح اللہ گؤلین کی جانب سے منصوبہ بندی کیے  جانے سے آگاہ ہونے  کی وضاحت کرنے والے    جناب یلدرم  نے  کہا کہ "لیکن  فتح اللہ گؤلین     کی طاقت   اس بغاوت    کی منصوبہ بندی کر سکنے   میں کافی تھی یا نہیں  ؟ اصل سوال یہ ہے۔  اس موضوع پر  بحث جاری ہے۔   یہاں پر کسی   دوسرے   اور زیادہ طاقتور  عنصر  کی موجودگی کا اشاری ملتا ہے جس پر ہمیں پورا یقین ہے۔ لیکن   اس   کو ثابت کرنا ہوگا۔"

15 جولائی سے ابتک  جاری جمہوریت کی پہرہ داری   بھی جاری ہونے کا   کہنے والے  ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   " میری   ہم وطنوں سے مودبانہ   گزارش  ہے کہ  مختلف  طبقوں،  مذہبوں نسلوں سے تعلق رکھنے والوں کو کسی سرمائے کی نظر سے دیکھیں، ہمیں  بس ایک دوسرے سے بغلگیر ہونا ہے۔ آئیے  اس پہرے کو  جاری رکھتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ بروز اتوار   استنبول   میں ایک وسیع پیمانے کی شراکت کا حامل"جلسہ برائے   جمہوریت  شہدا"   منعقد ہو گا جس میں  حزب اختلاف  کے   اعلی سطحی نمائندوں کو بھی  مدعو کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں