امریکی چیف آف جنرل سٹاف کی انقرہ میں مصروفیات

جنرل ڈنفورڈ نے ناکام بغاوت کی مذمت کی اور  کہا کہ امریکہ  ترک حکومت اور عوا م کے ساتھ  ہے  اور ہم ترکی میں  جمہوریت  کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

543270
امریکی چیف آف جنرل سٹاف کی انقرہ میں مصروفیات

امریکی  مسلح افوا ج کے سربراہ   جوزف ڈنفورڈ نے  وزیراعظم بن  علی یلدرم  سے کہا ہے  امریکہ بغاوت  کی ناکام کوشش  کے حوالے سے  ترکی کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

  وزیراعظم یلدرم نے   ملاقات کے دوران کہا کہ   فتح اللہ گولن تنظیم  نے 15 جولائی   کو حکومت  کا تختہ الٹنے کی جو سازش کی ہے  وہ    ہماری جمہوری روایات  اور عوام کے  لیے سنگین خطرہ  تشکیل دینے کا سبب بنی تھی  مگر  حکومت  نے  جرات مندانہ ترک عوام کی مدد سے یہ سازش ناکام بنادی  اور ہم   نے  امریکی حکام  پر  اس  ناکام بغاوت    کے بارے میں اختیار کردہ موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ  اس سلسلے میں  تمام کاروائی قانونی دائرے میں  ہو رہی ہے  اور  ہم امید کرتےہوئے امریکہ بھی فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی  کو جلد ہی ممکن بنائے گا۔

  ڈنفورڈ نے بھی اس موقع  پر  اس ناکام بغاوت کی مذمت کی اور  کہا کہ امریکہ  ترک حکومت اور عوا م کے ساتھ  ہے  اور ہم ترکی میں  جمہوریت  کا فروغ دیکھنا  چاہتےہیں  اور تعاون کے ہر شعبے میں  ترکی کا ہاتھ بٹانا چاہتےہیں۔

انہوں نے  کہا کہ  امریکہ   ترکی کے جمہوری  نظام کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہےا ور   امریکی ادارے   ترک  فوجی اداروں  سے تعاون  کی طرح تمام تر دیگر شعبوں   میں  قریبی تعاون کو   جاری رکھیں گے۔

امریکی    چیف آف جنرل سٹاف نے  وزیر اعظم  یلدرم سے مذاکرات سے قبل   انقرہ میں   کئی ایک     ملاقاتیں   کیں۔

انہوں  نے اولین طور  پر  ترک ہم منصب   جنرل خلوصی آقار  سے   ملاقات کی اور ترک قومی اسمبلی   تشریف لیجاتے  ہوئے  بمباری کیے گئے   حصوں کا معائنہ کیا۔



متعللقہ خبریں