چاوش اولو پاکستان کے دورے پر

دورے کے دوران پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف   وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کریں گے

542871
چاوش اولو پاکستان کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چوش اولو پاکستان کے سرکاری دورے  پر ہیں۔

دورے کے دوران    پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف   وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور چاوش اولو  کے درمیان  دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد ہو گا۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی حالات و پیش رفتوں پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات اور علاقے میں ہونے والی پیش رفت شامل ہوگی ۔

مؤلود   چاوش اولو نے کہاکہ ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون اور روابط ابھی اپنے پورے عروج پرپہنچے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کوفروغ سے دوطرفہ تعلقات ،روابط کونئی جہت ملے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم تمام وسائل کو بروئے کار لاکر نقل و حمل کے ذرائع بڑھانے پر کام کررہے ہیں اورا ستنبول، اسلام آباداور راہداری پر کنٹینر ٹرین سروس سے سامان کی تیز رفتار اور کم لاگت نقل وحمل کی سہولت میسر آئے گی جس سے تجارتی روابط کو فرو غ ملے گا ۔



متعللقہ خبریں