جنرل جوزف ڈنفورڈ آج ترکی کے سرکاری دورے پرتشریف لا رہے ہیں

وزیر اعظم بن علی یلدرم ڈنفورڈ کیساتھ قصر چنکایہ میں ملاقات کریں گے

542077
جنرل جوزف ڈنفورڈ آج ترکی کے سرکاری دورے پرتشریف لا رہے ہیں

 

متحدہ امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ آج ترکی کے سرکاری دورے پرتشریف لا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم ڈنفورڈ کیساتھ قصر چنکایہ میں ملاقات کریں گے ۔مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار ان سے ملاقات کے دوران  15 جولائی کو انقلابی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیم فیتو  کے سرغنہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کریں گے اور انقلابی کوشش کے بعد  فوج سے نکالے   جانے والے فوجیوں کے بارے میں امریکی فوج کے بعض کمانڈروں  کے بیانات پر اپنی تشویش سے  انھیں آگاہ کریں گے ۔

ڈنفورڈ آدانہ میں انجیرلک ہوائی اڈے پر  فرائض انجام دینے والے  امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔



متعللقہ خبریں